Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  •  پاکستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑ

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات میں آدھی آدھی مدت کے لئے وزیراعظم کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کی جبکہ لیگی قیادت نے ایم کیو ایم اور آزاد ارکان سے رابطوں کےمتعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں لیگی وفد نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا جس پر آصف زرداری نے کہا کہ بلاول کو پیپلز پارٹی کی سی ای سی وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرچکی ہے۔ آدھی مدت کے لیے ن لیگ اور آدھی مدت کے لیے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق ہوا۔

ٹیگس