پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن اغواء
Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایکس پر جاری بیان میں دعوی کیا ہے کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغواء کیا گیا ۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ( ن ) میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار تھے جو کامیاب ہوئے۔