Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن کے حکام کو سینیٹ میں بلایا جائے: علی ظفرکا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹرعلی ظفر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن  کے حکام کو بلایا جائے اور جو مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کے بارے میں پوچھا جائے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن کے اعلان سے پولنگ ڈے تک پری پول دھاندلی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف سے بلے کا نشان لے کر جمہوریت کو سب سے بڑا زخم دیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔

سینیٹرعلی ظفر نے دعوی کیا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے اور انقلاب کو روکنے سے انتشارآئےگا۔اس موقع پر سینیٹر علی ظفر نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی قرارداد بھی سینیٹ میں پیش کی۔

ٹیگس