Mar ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  •         الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات تین اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سحرنیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں کیلئے پولنگ تین اپریل کو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔ تین اپریل کو سندھ اور پنجاب سے بارہ بارہ جبکہ اسلام آباد کے دو سینیٹرز کا انتخاب ہوگا۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے گیارہ گیارہ نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ پاکستانی سینیٹ کے باون سینیٹرز گیارہ مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

ٹیگس