Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ججز پر خفیہ ایجنسی کے دباو ڈالنے کا معاملہ، جسٹس(ر) تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ

ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے کے تناظر میں انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس زوم پر ہوا جس میں بیشتر وزرا نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر مبنی خط کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے کمیشن کے سربراہ کے لیے ناموں پر غور کیا اور جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو کابینہ کی منظوری سے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ٹیگس