Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا

پاکستان میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد بہت تیزی کے ساتھ عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے اور اس پر صدر آصف علی زرداری کے دستخط کئے جانے کے اسلام آباد میں جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ایوان صدر میں آج ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، اراکین پارلیمان، اٹارنی جنرل اور دیگر اعلیٰحکام شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ستائیسویں آئینی ترمیم کی بنیاد پر اب آرمی چیف کا عہدہ چیف آف ڈفینس فورسز میں تبدیل ہوجائے گا اور ان کے عہدے کی مدت نئی تقرری کی تاریخ سے پانچ سال ہوگی۔

 

 

ٹیگس