May ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • عمران خان اور نواز شریف ایک ہی ٹرین کے مسافر

مفتاح اسماعیل نے عمران خان اور میاں نواز شریف پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں حبیب پبلک المنائی ایسوسی ایشن کے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اس ملک کی سیاسی و معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں اور وہ دوبارہ اشارہ ملتے ہی ساتھ ہوجائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، خان صاحب اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ اینٹی کرنٹ اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان نے 2011 میں جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر کیا تھا، اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ہے، خان صاحب کے دور میں بھی انگوٹھی کا واقعہ ہوا تھا۔

مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، ڈار صاحب کو وزیر بننے کا شوق تھا، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی کو تو نہ کہنا پڑے گا، نواز شریف کو بھی نہ کہنا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اگر میاں صاحب 9 فروی کو کہتے کہ میں ہار گیا تو وہ ان کی جیت ہوتی۔

ٹیگس