پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلاء میں روانہ کردیا گیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: ترجمان سپارکو کے مطابق پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدیدترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا گیا۔
سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیٹلائیٹ کا چین کے Xichang Satellite Launch Centre سے خلاء میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بج کر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
آئی کیوب قمر کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔