مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گر گئی
Jun ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔
محمد زبیر نے کہا کہ اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
یاد رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا اور وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔
قبل ازیں سال 13-2012 میں وہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی، ٹیکس اصلاحات اور میڈیا کمیٹیوں کا حصہ تھے۔