Jun ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • عمران خان اور دیگر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران حان اور دیگر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے لانگ مارچ کے دوران پولیس پر حملہ کیا، حیرت کی بات ہے کہ حملے میں کوئی بھی پولیس افسر زخمی نہیں ہوا، ایسا ممکن نہیں کہ سو سے ڈیڑھ سو افراد حملہ آور ہوں اور کوئی زخمی نہ ہو۔

تحریری فیصلے کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت پر مظاہرین کو اکسانے اور معاونت کا الزام لگایا گیا، مقدمے میں یہ نہیں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کس اقدام کے ذریعے اکسایا، مقدمے میں پراسیکیوشن کی جانب سے گڑھی گئی کہانی شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران ، شاہ محمود قریشی اور دیگر جن کا ذکر فیصلہ میں کیا گيا ہے کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

ٹیگس