Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا برقرار

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کی سزا معطلی پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دن تین بجے فیصلہ سنانے کا وقت مقرر کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ 25 نومبر 2023ءکو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پینل کوڈ سیکشن 34، 496، 496 بی کے تحت درخواست دائر کی تھی جس کے بعد 16 جنوری کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی۔

ٹیگس