Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں: پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اس طرح کے ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں، اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے اس طرح کے ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے نیچر کی صبح نماز پڑھتے فلسطینیوں پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم گرا دیے جس کے نتیجے میں 125 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

ٹیگس