Aug ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • پندرہ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں 

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال زائرین کو درپیش مشکلات ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔
مرحمتی نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ سال کی نسبت زائرین کی دوگنی تعداد کے لئے سہولیات کا انتظام کیا ہے۔

ٹیگس