Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: 25 دہشت گرد ہلاک، 4 سپاہی جاں بحق

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

 20  اگست سے جاری آئی بی اوز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن میں ان کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، ان کارروائیوں میں 11 دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

 

ٹیگس