Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: طالبہ سے مبینہ زیادتی، احتجاجی مظاہرہ اور تصادم; 28 طلباء اور پولیس اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبے پنجاب کے مرکز لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ معمہ بن گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاہور کے نجی کالج پنجاب گروپ آف کالجز (پی جی سی) میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی جبکہ واقعے کے خلاف بڑی تعداد میں طلبہ نے مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج  کیا جو تصادم میں بدل گیا جس کے دوران 24 طلباء اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ملزم سیکورٹی گارڈ کو فوری حراست میں لیا، پولیس حراست میں موجود سکیورٹی گارڈ واقعہ سے انکاری ہے، تاہم واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

طلباء کا الزام ہے کہ واقعہ بیسمنٹ میں پیش آیا، کیمرے توڑ کر ان کی ویڈیو ضائع کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز پنجاب نے گلبرگ کے نجی کالج کی رجسٹریشن معطل کردی۔

 اس معاملے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ نجی کالج کے جس گارڈ پر الزام لگایا گیا ہے وہ کل سے حراست میں ہے، ابھی تک کسی بچی یا کسی اور کی طرف سے کوئی شکایت پولیس میں رپورٹ نہیں ہوئی۔

ٹیگس