Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • میران شاہ کی مسجد میں زور دار دھماکے سے مکانات منہدم ، متعدد شہری جاں بحق 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں طالبان کے دھڑے نور ولی گروپ کے حافظ گل بہادر گروپ کے میران شاہ مرکز پر خودکش حملے میں جیش عمری گروپ کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے اندرونی اختلافات میں شدت سامنے آ گئی، 13 اور 14 نومبر 2024ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے، دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق جبکہ جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد گروہوں کے درمیان دشمنی اور تنازع شدت اختیار کر گیا، کل رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پر خود کش حملہ کیا گیا، آج صبح حکیم خیل گاؤں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو ہلاک کردیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے عبادت گاہوں کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا نہ فقط شرم ناک ہے بلکہ مساجد کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کر کے ان کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔

ٹیگس