پاکستان: پولیو کی ٹیم پر حملے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، راکٹ لانچراور ہینڈ گرینیڈ برآمد
Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
پولیو کی ٹیم پر حملے کی کوشش کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبےڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
دہشتگردوں نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا جس پر علاقے میں گشت پر موجود پاکستان رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں پر جوابی حملہ کیا، جس کے دوران 40 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، آتشیں اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد کی گئی ۔ مکمل چیکنگ کے بعد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک قرار دے دیا گیا۔