پی ٹی آئی نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ
سحر نیوز/ پاکستان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کے لیے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وزرا کی ایوان زیریں میں عدم موجودگی پر سوال اٹھایا کہا کہ اجلاس میں صرف ایک وزیرمملکت اور ایک وفاقی موجود ہیں، باقی وزرا کہاں ہیں۔
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا ہمارے پنجاب کے اراکین کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کے لیے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی قیادت میں ارکان ایوان سے چلے گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔