دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آگيا ہے: شہباز شریف
Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے۔ باہر سے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان پر چند دن پہلے حملہ ہوا اس کے بعد دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
شہبازشریف کا اشارہ پچھلے دنوں افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے حملے کی جانب تھا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں سے مل کر دہشت گردوں کے خاتمے کا مربوط پلان بنانا ہوگا۔ پچھلے چند ہفتے سے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اسلام آباد و کابل دونوں ہی ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں۔