پاکستان نے پھر ہوا دھماکہ، بنوں میں پھر ہوئے دہشت گرد حملے سے عام لوگوں میں خوف و ہراس
Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان میں بنوں کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آواز بھی دور دور تک سنی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ بنوں میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول سے یہ دھماکہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بنوں فوجی چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان اور تیرہ عام شہری مارے گئے تھے۔ اس حملے میں شریک سولہ تکفیری دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے تھے۔