Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا؛ پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی نوے فیصد سے زائد آبادی بھوک کاشکار ہے اور اسرائیلی ظالمانہ اقدامات میں غرب اردن سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرےاور اسرائیل کو فوری طور پر غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں روکنی چاہیے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانی امداد کی ناکہ بندی کو فوری ختم کیا جائے۔

ٹیگس