پاکستان کےصوبۂ بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعے میں 6 افراد جاں بحق
Mar ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں کم سے کم چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کراچی سے جانے والی ایک گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ ميں پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جس نے اسپتال پہنچ کر زخموں کی شدت کے باعث دم توڑیا۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کلمات میں پیش آیا۔ دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچ محاذ آزادی سے بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب تربت کے علاقے میں نامعلوم سمت سے داغا گیا ایک مارٹر گولہ ایک گھر پر گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔