اسلام آباد میں فارسی زبان و ادب کے اساتذہ کی کانفرنس
معروف ایرانی شاعر سعدی شیرازی کی خدمات کی قدردانی کے ایام کی مناسبت سے پاکستان میں فارسی زبان کی تقویت اور مواقع و مسائل کا جائزہ لینے کے عنوان سے فارسی زبان و اداب کے اساتذہ کی شرکت سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے کلچرل ہاؤس کی میزبانی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے فارسی اساتذہ کے علاوہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران کے ادارہ فرہنگ کے ڈائریکٹر مہدی طاہری اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں فارسی زبان و ادب کی توسیع و فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس راہ میں سنجیدگی سے اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کانفرنس میں فارسی زبان و ادب کے مختلف اساتذہ نے بھی اپنے اپنے خطاب میں فارسی زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔