May ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، متعدد افراد مارے گئے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ميں متعدد افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں اور انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ جھڑپ کے دوران مارے جانے والوں میں تین سی ٹی ڈی اہلکار بھی شامل ہیں۔ بنوں میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ميں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دوسیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایک سیکورٹی افسر نے بتایا ہے کہ دہشت گرد اپنے زخمی ساتھیوں اور ہلاک ہونے والے والے دہشت گردوں کی لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاگتے وقت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ گئے۔

 

ٹیگس