اہلِ غزہ سرخرو ہوئے
جماعت اسلامی پاکستان نے آج پاکستان کے شہر حیدر آباد میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سحر نیوز/ پاکستان: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان کے شہر حیدر آباد میں فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچے بھوک سے شہید ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے دکھا دیا کہ وہ غاصب اسرائیل کے خلاف ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس جنگ میں اب تک 54 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئےہیں لیکن اس کے باوجود اہلِ غزہ سرخرو ہوئے ہیں اور انھیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پرخاموش رہناغاصب صیہونی حکومت کا ساتھ دینا ہےاور اسرائیل کا یکطرفہ ساتھ دینے کا اعلان امریکا کی کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔