Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • شیری رحمان: جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوں کوئی سوال نہیں پوچھا جاتا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کیسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوں کوئی سوال نہیں پوچھا جاتا؟

سحر نیوز/ پاکستان: جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ائی اے ای اے کی نگرانی رہا ہے تو ثبوت پر اسے فوجی مقاصد کا حامل بتایا جا رہا ہے؟

 

ٹیگس