ہندوستان کے لیے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رہیں گی
Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان نے ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے- اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق ہندوستانی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے ہندوستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، اور یہ بندش مختلف وجوہات کی بنیاد پر ہر ماہ توسیع پا رہی ہے۔ فضائی بندش کے باعث ہندوستانی ایئرلائنز کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔