Aug ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف علاقے شدید بارشوں سے متاثر

رواں سال مون سون کے دوران طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر سمیت مختلف دیگر مقامات میں طغیانی اور سیلابی صورتحال ہے۔جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کے سبب لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، بارش میں سیاح اور مقامی لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب سولہ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ افراد کی تلاش ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقامی افراد کے تعاون سے اب تک سولہ جاں بحق افراد اور 3 زخمیوں کو ملبے اور پانی سے نکالا جا چکا ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ٹیگس