Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم اور روس کے صدر کی جانب سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور روس کے صدر نے بیجنگ میں اپنی ملاقات میں باہمی تعلقات کی توسیع کی اہمیت پر زور دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے پاکستان میں سیلاب اور قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ روسی صدر پوتین نے کہا کہ ہم، روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے درپیش مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا۔
اس موقع پر پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹول پر دستخط کر چکے ہیں۔

ٹیگس