پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم متوقع
پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کے علاوہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم متوقع ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورت حال کا معاملہ زیر غور آئے گا اور سیکورٹی صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے علاوہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم متوقع ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے کابینہ کے ارکان کو اجلاس کے لئے دستیابی یقینی بنانے کے لئےتیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ کے ارکان کو باضابطہ طور پر اجلاس کےایجنڈے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورت حال کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں، دیگر اہم فیصلوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن نے بھی بل کے خلاف 11 ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کی ترامیم اعلیٰ عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی کے خلاف ہی اور اپوزیشن نے استثنیٰ کے معاملے پر بھی ترامیم جمع کروائی ہیں۔