Nov ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: صدر آصف زرداری کی طرف سے آرمی ایکٹ ترمیمی بِل 2025 کی منظوری

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بِل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوی کے بعد صدر آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی ترمیمی بِل 2025، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بِل 2025 اور پاکستان نیوی ترمیمی بِل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منظوری کے بعد یہ تینوں بِل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کا حصہ بن گئے ہیں۔

آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد آرمی چیف اب چیف آف ڈفینس فورسز (سی ڈی او) ہوں گے اور ان کے عہدے کی مدت پانچ برس ہوگی۔

در ایں اثنا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

ٹیگس