پاکستان: افغانستان کے ساتھ سرحد صرف امدادی کارروائی کے لیے کھولی گئ ہے
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد صرف امدادی کارروائی کے لیے کھولی، افغانستان سے دہشت گردی کی روک تھام پر پختہ یقین دہانی تک تجارت و راہداری کیلئے سرحدیں بند رہیں گی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے بند کی ہیں اور افغانستان نے اب اپنی جانب سرحدیں بند کی ہیں، اس حوالے سے اب وہ ہی جواب دے سکتے ہیں، ہم نے فی الوقت سرحدیں امدادی کارروائی کیلئے ہی کھولی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سرحد کی بندش ہم نے اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری دہشت گردی کا نشانہ بنیں، بارڈر اسی لیے بند ہے اور سرحد اس وقت تک بند رہے گی جب تک افغانستان کی جانب سے پختہ یقین دہانی نہ مل جائے، ہمیں یقین دہائی کرائی جائے کہ دہشت گرد اور پرتشدد عناصر پاکستان میں داخل نہیں ہوں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ صرف ٹی ٹی پی نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، سرحد کی بندش کے تناظر کو اسی حقیقت میں سمجھا جائے،