پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔
سانحہ پارا چنار کے خلاف پاکستان کے شہر لاہور میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کی اپیل پر آج کراچی، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔
پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام لگایا ہے
دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔
پاکستان نے امریکا کی جانب سے اقومی متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہے اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان کے صوبےخیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 12فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔