جشن آزادی پر آتشبازی کے خوبصورت مناظر
Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
دارالحکومت تہران میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ شمسی مہینے کی 22 تاریخ کی مناسبت سے 22 مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔ ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔