Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • کنفیوز امریکی صدر کا دنیا کو پیغام، بن سلمان ایک کارآمد اور مفید قاتل ہیں!

امریکی صدر جوبایڈن نے میڈیا اراکین کے ساتھ ایک نشست کے دوران سعودی عرب مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بن سلمان کو انکے قتل کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔

العالم نیوز کے مطابق امریکی صدر جوبایڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ ابھی تک معتقد ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب مخالف معروف صحافی جمال خاشقجی کے قاتل ہیں جبکہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے قاتل نہیں ہیں بلکہ وہ اس قتل میں ملوث افراد کو سزا دے چکے ہیں.

امریکی صدر نے سعودی عرب بالخصوص ولیعہد بن سلمان کے خلاف تنبیہ اقدامات کے لئے جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو ناکافی سمجھتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ جمال خاشقجی کی طرز پر قتل ہوا تو انکو جواب دینا ہو گا اور انکے خلاف زیادہ اقدامات ہوں گے. 

امریکی صدر جوبایڈن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اپنی اُن باتوں پر جو انہوں نے الیکشن کیمپین کے دوران سعودی عرب کے خلاف کی تھیں، بالکل پیشمان نہیں ہیں.

جو بایڈن کے اس متضاد رویے نے عالمی رائے عامہ کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور اُن کے لئے یہ بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ پہلے امریکی صدر سعودی ولیعہد بن سلمان کو ایک گھناؤنے اور بہیمانہ قتل کا ذمہ دار ٹھہرائیں، پھر اپنے اس موقف کا دفاع بھی کریں اور اسکے بعد پھر اُنہیں کے ساتھ بیٹھ کر اقتصادی و غیر اقتصادی موضوعات پر گفتگو بھی کریں!

صدر جوبایڈن نے جزیرہ تیران پر موجودہ امریکی فوجیوں کے بارے کہا کہ وہ رواں سال کے آخر تک اس جزیرے کو ترک کر دیں.

یاد رہے جزیرہ تیران و صنافیر جو کہ مصر کے پاس تھے، اب امریکی ثالثی میں سعودی عرب، غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور مصر کے درمیان مذاکرات کے بعد انہیں سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. 

ٹیگس