Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • اقتصادی موضوعات پر بایڈن اور بن سلمان کی براہ راست گفتگو

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے السلام محل میں امریکی صدر کا استقبال کیا اور دونوں ممالک کے سربراہان کا وزراء کے ہمراہ مشترکہ اجلاس ہوا۔

العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جدہ ائیر پورٹ پر مکہ کے امیر اور سعودی عرب کے سفیر نے امریکی صدر جوبایڈن کا استقبال کیا. پھر اسکے بعد السلام محل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کا استقبال کیا.

سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی صدر جوبایڈن کی ملاقات ہوئی جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود رہے اور اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کا وزراء کے ہمراہ مشترکہ اجلاس ہوا.

کہا یہ جا رہا ہے کہ امریکی صدر جوبایڈن کے دورۂ سعودی عرب کا ایک اہم مقصد ریاض کو تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضامند کرنا ہے. آج مصر، عراق اور اردن کے سربراہان مملکت بھی امریکی صدر سے ملاقات و مشترکہ اجلاس کے لئے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں.

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ امریکی صدر جوبایڈن سعودی عرب کو تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضامند کر سکیں گے. 

ٹیگس