Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran

انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا، روبوٹس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں، ہم دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، انسانوں کو سپورٹ کرنے کےلئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
روبوٹس نے مزید کہا کہ ہم انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے، ان سے نوکریاں نہیں چھینیں گے۔ اس پر صحافی نے روبوٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ایسا نہیں کریں گے؟
صحافی کے سوال کے جواب میں روبوٹس کا کہنا تھا کہ میرا مالک (انسان) میرے ساتھ بہت اچھا اور رحم دل رہا ہے، انسان اور روبوٹ ساتھ مل کر ہر کسی کےلئے ایک اچھا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

ٹیگس