Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran

۹ ذی الحجہ سنہ ۶۰ ہجری کو دیباچۂ کربلا، حسینیت و صداقت کے ایلچی حضرت مسلم بن عقیل کا یوم شہادت ہے، اس مناسبت پر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے پیش خدمت ہے ایک ویڈیو جو آپکی زندگی پر ایک طائرانہ نظر ڈالتی ہے۔

ذی الحجہ کی نویں تاریخ کوفہ میں حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے ایلچی جناب مسلم بن عقیل کی شھادت کا دن ہے، جو ابن زیاد کے حکم سے اور کوفہ کے لوگوں کی بے وفائی اور عہد شکنی کے بعد مظلومانہ طور پر شھید ہوئے،

جناب مسلم کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: [مسلم] ابن عقیل آپ کے فرزند کی محبت میں قتل کیا جائے گا، اور مومنین کی آنکھیں ان پر اشک بہائیں گی، اور ملائکہ مقرب ان پر درود بھیجیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی روز جناب ھانی بن عروہ بھی (جو اپنے قبیلہ کے سردار تھے) جناب مسلم کو پناہ دینے کے جرم میں شھید ہوئے ہیں اور دونوں بزرگواروں کے جسم اطہر کو مسجد کوفہ کے ایک حصہ میں دفن کیا گیا۔

ٹیگس