یمن کے صوبہ مآرب میں مستعفی و مفرور یمنی صدر منصور ہادی ، جارح سعودی اتحاد اور حزب الاصلاح کے ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کے درمیان ہی شدید جھرپیں شروع ہوگئی ہیں اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہیں-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائلوں اور سترہ ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے افراد کا تعاقب کرنے کے لئے صوبے دیالہ کے علاقے خانقین میں کارروائی شروع کر دی ہے-
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام و عراق کی سرحد پر حالیہ امریکی حملے اور جارحیت کے جواب میں مزاحمتی قوتوں کی انتقامی کارروائی سے خائف ہو کر امریکی فوجی مکمل طور پر چوکس ہو گئے ہیں۔
شام کے صوبہ ادلب کے شمال میں ترک فوج کے ایک اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے داعش کے درجنوں دہشتگردوں کو شام کے شمالی علاقے سے شام کے جنوبی علاقوں میں منتقل کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیان سے اپنی جماعت کی لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی ایران کے صوبے اصفہان میں یا صادق آل محمد کے مقدس عنوان سے فدائیان حریم ولایت نامی فضائیہ کی نویں مشقوں کا آغاز ہو گیا۔
اقوام متحدہ اور ایران نے آذربائیجان اور آرمیینا سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبوں دیرالروز اور الرقه میں امریکی حمایت یافتہ شامی کرد ڈیموکریٹ ملیشیاء ( قسد) کے 6 عناصر مارے گئے۔