سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کی متعدد سرنگیں ہونے پر مبنی صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری کے دعوے کی تردید کی ہے۔
شام کے مشرقی علاقے میں استقامتی فورسز کے تازہ ترین آپریشن میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کیا جائے گا اور اسے شکست کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کی کوششوں اور سفارتی اقدامات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نےغزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام کو عظیم انسانی اصولوں اور عزت و وقار کے منافی اور بین الاقوامی کنونشنوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اسلامی استقامت عراق گروپ نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جہاں فلسطینی جوانوں سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
غاصب اسرائیل کے شہروں میں کئی زوردار دھماکے ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
القسام بریگیڈ نے غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران غاصب اسرائیل کے دو اور ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔
گزشتہ روز، ہفتے کو، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے جنگ غزہ کے بارے میں دوسری بار تقریر کی۔ یہ تقریر دو نئے اہم نکات کی حامل تھی۔