Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کی کوئی سرنگ نہیں، سی این این

سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کی متعدد سرنگیں ہونے پر مبنی صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری کے دعوے کی تردید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کی متعدد سرنگیں ہونے پر مبنی صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری کے دعوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ اس ہسپتال کے نیچے سرنگیں موجود ہیں۔ سی این این ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ الشفا ہسپتال کے نیچے حماس کی کوئی سرنگ موجود نہیں ہے۔

سی این این ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے الشفا ہسپتال سے ہتھیار اور جاسوسی کے آلات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائيلی فوجی بارودی مواد اور ہتھیاروں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ اس ہسپتال کے نیچے سرنگیں موجود ہیں جبکہ اس سے پہلے ڈینیل ہاگاری نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہسپتال کے نیچے ٹنل موجود ہیں۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ حماس نے اسرائيلی فوج کے ان بیانات کو بھی ایک سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا تھا کہ اسرائيلی فوجیوں کو ہسپتال کے اندر سے ہتھیار ملے ہیں۔

 

ٹیگس