برطانیہ کے طبی عملے کے سیکڑوں افراد نے جمعرات کی رات کو غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے طبی مراکز پر جارح صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اور صیہونی فوجیوں نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے-
غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں جاری فلسطینی استقامتی مجاہدین کے خلاف زمینی جنگ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
اقتصادی تعاون کی علاقائی تنظیم ای سی او کا تاشقند سربراہی اجلاس غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی عوام کے سوگ کے اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو پینسٹھ اور زخمیوں کی تعداد دوہزارتین سوہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی فوجی میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے لگے ہیں اور اسرائیل نے اپنی فوج میں کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کردیئے ہیں۔
غزہ پٹی میں جاری زمینی جنگ میں ایک اور غاصب اسرائیلی فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور اس طرح اب اسرائیل کے مارے گئے فوجیوں کی تعداد 350 ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل داغ کر اسے تباہ کردیا ہے۔
فلسطین کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی افواج کی بمباری کے نتیجے میں طبی عملے سے وابستہ 192 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 144 فسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔