الجزیرہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے قتل کے جواب میں ایران اب تک 20 صیہونیوں کو قتل کر چکا ہے۔
امریکی حکام نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ آباد کاروں کے "فلیگ" مارچ کے انعقاد پر نظر ثانی کرے جبکہ صہیونی فوج نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔
حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے میزائلوں کی دقیق نشانہ لگانے کی صلاحیت کو دیکھ کر حیران رہ جائے گا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ایک اور قریبی ساتھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جس کی وجہ سے وہ اور بھی تنہا ہوگئے ہیں۔
عبرانی زبان کے ایک اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے ایک خفیہ میٹنگ میں الجلیل اور نقب کے علاقوں کا کنٹرول ہاتھ سے نکل جانے کے بارے میں خبردار کیا۔
تمام فلسطینی گروہوں اور عوام نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی فوجی شب قدر میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے میزائل حملوں کے خوف سے ہائی الرٹ پر ہے۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام، حزب اللہ کی رضوان بریگیڈ سے بہت خوفزدہ ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مسجد اقصٰی سمیت پورے فلسطین میں جاری صیہونی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد، اس حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ممکنہ شراکت دار سمجھتے ہیں۔