Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran

مشہور ہیکر گروپ"عصائے موسیٰ " نے تین صیہونی فوجی اہلکاروں کے ٹیلی فون نمبر شائع کر دیئے۔

سحر نیوز/ دنیا: حال ہی میں صیہونی حکومت کے بجلی کے نیٹ ورک کی کامیاب ہیکنگ کا اعلان کرنے والے "عصائے موسیٰ " گروپ نے تین صیہونی فوجی اہلکاروں کی معلومات کو ہیک کرنے کا اعلان کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، "عصائے موسی" نامی ہیکنگ گروپ نے آج بدھ کی شام تین صیہونی فوجی اہلکاروں کے ٹیلی فون نمبر شائع کیے اور مقبوضہ علاقوں میں الارم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔

ایک ویڈیو میں ہیکر گروپ نے اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان، مقبوضہ علاقوں میں شمالی محاذ کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی جاسوس ایجنسی (موساد) کے ایم آئی اے یونٹ کے سابق سربراہ کے ٹیلی فون نمبر تک رسائی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس