اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔
آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام و المسلمین احمد مروی نے کہا ہے کہ ضرورت ہے کہ آج کے نوجوان نسل میں شعور بیدار کیا جائے تاکہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہو سکیں،یہ اہم ذمہ داری علمائے دین اور مبلغین اسلام پر ہے۔
ایران کی قومی روبوٹکس ٹیم نے 7 سے 17 سال کی عمر کے گروپ میں عالمی چیمپئن شپ کا رنر اپ ٹائٹل جیت لیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کے لوگ یورپی ممالک خاص طور پر جرمنی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی حمایت کے بجائے غزہ میں صیہونیوں کی جانب سے جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔
برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت پر حملہ کرنے سے پرہیز ، جو ان تینوں ممالک کے مطابق کشیدگی میں اضافہ اور جنگ بندی کے امکان کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے دہرے معیارات کے باعث صیہونی حکومت ، غزہ پٹی اور علاقے کے ممالک میں قتل عام اور ہولناک جرائم انجام دینے کے سلسلے میں مزید گستاخ اور جری ہوگئی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونیوں کے جرائم اور ان کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کے باوجود، طوفان الاقصی آپریشن کے شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کو ملنے والی اسٹریٹجک ناکامیوں کا ازالہ ناممکن ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
حیفا شہر میں عارضی طور پر ایک بہت بڑا زیرزمین اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے بیڈز لگائے گئے ہیں۔
پیرس اولیمپک میں ایران کا دبدبہ جاری ہے اور ایران کے دامن میں ایک اور گولڈ میڈل آ گیا۔