اسماعیل ہنیہ اورمحمودعباس کی ملاقات کے حوالے سے ان دنوں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے برسوں بعد الجزائرکے جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فلسطین کی قومی آشتی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔
تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے اور پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ڈیڑھ سو میزائلوں کی بارش صیہونی حکومت کو تباہ کردے گی۔
تحریک حماس کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جرائم انجام دینے میں مسلمان اور عیسائی میں کوئی فرق نہیں کرتی۔
حزب اللہ لبنان کے رابطہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سیکیریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم کی جانب سے مسجد الاقصی کی حفاظت و پاسداری غاصب صیہونی حکومت کے زوال اور تباہی پر منتج ہو گی۔
فلسطینی نوجوانوں نے مسجد الاقصی کے صحن سے صیہونیوں کے انخلا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں نے صیہونیوں کے مقابلے میں تحریک مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مسجد الاقصی پر خودساختہ صیہونی حکومت کے کارندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت زندہ ہے جبکہ صیہونیوں میں مایوسی ہے۔