ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحد پر طالبان اور ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے افغان عوام کے لئے ہندوستان کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے صوبے ڈائی کنڈی کی طالبان انتظامیہ نےمحرم الحرام کے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے قبائلی عمائدین اور ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد، طالبان کی ثالثی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کی غرض سے کابل پہنچ گیا ہے۔
کابل کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ افغانستان کے صوبے بدخشان کے اسٹریٹیجک علاقے واخان کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔
افغانستان کی شیعہ علما کونسل کے ایک وفد نے محرم الحرام سے قبل طالبان انتظامیہ کے سکیورٹی حکام سے ملاقات اور عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے افغانستان پر امریکہ کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں یہ ملک صرف تباہ ہوا ہے۔
طالبان انتظامیہ کہ وزیر خارجہ نے امریکہ سے فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے لئے مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کا وفد کابل پہنچ گیا۔