میڈیا ذرائع نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی وفد کی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اطلاع دی ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی اور زمینی حملے اور غاصب فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے باشندوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری، یہ ہے آج طوفان الاقصی آپریشن کے سینتالیسویں دن کی تازہ صورت حال۔
القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی فوج نے تازہ زمینی جھڑپوں کے دوران اپنے سات فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین سو اٹھہتر اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے 4 فوجی غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑآئی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زفوت نے آج بتایا کہ اس وقت غزہ میں کوئی بھی ہسپتال کام نہیں کر رہا ہے، سب بند کردیئے گئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چار دن میں اسرائیل کی 62 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
تحریک حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام نے غزہ کے ہسپتالوں میں قیدیوں کے موجود ہونے کےبارے میں نیتن یاہو کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے جمعے کی صبح کو مقبوضہ غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پرحملہ کیا ہے