Nov ۱۸, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  •  4 اور صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے 4 فوجی غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑآئی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ہلاک کئے گئے 4 فوجیوں میں ایک غاصب حکومت کے کمانڈو دستے کا کرنل تھا۔

اس سے پہلے المیادین چینل نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے کہا تھا کہ استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے بیت ہانون شہر میں بہت سے صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

المیادین چینل نے بتایا کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے مجاہدین کے حملوں میں شدت اور وسعت کی وجہ سے، خاص طور سے غزہ پٹی کے شمال مغرب میں، غاصب صیہونی فوجیوں کو غیر متوقع مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس