Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے مزید 6 فوجی ہلاک، اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 378 ہوگئی

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین سو اٹھہتر اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ہفتے کو فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرتے ہوئے اسرائیل کے چھے فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید کارروائی جاری ہے۔ اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا ہے کہ غزہ میں زمینی فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کے اکیاون فوجی اور طوفان الاقصی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک تین سو ستّر سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر پریس ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں بیت حانون کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین صرف غزہ میں ہی نہیں، بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی برسرپیکار ہیں اور غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ البتہ فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد، اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا صیہونی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جاتا ہے۔

ٹیگس